13 دسمبر ، 2015
صنعاء..........یمن میں حوثی شدت پسندوں نے صنعاء میں قائم فلسطینی سفیرکی رہائش گاہ پر یلغار کر دی۔
عرب ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں نے صنعاء میں واقع فلسطینی سفارت خانے پر دھاوا بولا اور گھر میں توڑپھوڑ کی،’امریکا اور اسرائیل مردہ باد‘ کے نعرے لگانے والوں کی جانب سے فلسطینی سفیر کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کرنے پر عوامی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح حوثیوں کے ایک گروپ نے ہفتے کے روز صنعاء میں متعین فلسطینی سفیر دیاب اللوح کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔ فلسطینی سفیر کے مکان کا محاصرہ کئی گھنٹے تک جاری رکھا۔یمنی وزارت خارجہ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دیاب اللوح کے گھر پر دھاوا بولنے اور توڑپھوڑ کی ذمہ داری حوثی شدت پسندوں پر عائد کی۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مسلح حوثیوں اور فلسطینی سفیر کی رہائش گاہ پر متعین محافظوں کے درمیان جھڑپ میں ایک محافظ بھی جاں بحق ہوا ہے۔