Time 23 اپریل ، 2025
دنیا

اردن نے جماعت الاخوان المسلمین پر پابندی عائد کردی

اردن نے جماعت الاخوان المسلمین پر پابندی عائد کردی
اردن میں الاخوان المسلمین کا مرکزی دفتر— فوٹو: عرب میڈیا

عمان: اردن نے جماعت الاخوان المسلمین پر پابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن کے وزیر داخلہ مازن عبداللہ کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمیون پر عائد پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ اخوان المسلمین کے اثاثے، دفاتر اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے جبکہ اردن میں اخوان المسلمین کے دفاتر اور مراکز کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے۔

مازن عبداللہ کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق اخوان المسلمین سے وابستہ تمام تنظیموں اور اداروں پربھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمین کی سوچ اور فکر کی ترویج ملکی دشمنی کے مترادف ہے، دہشت گردی پھیلانے کی سازش میں اخوان المسلمین کے ملوث ہونے کے پختہ شواہد ملے ہیں۔

مازن عبداللہ نے بتایا کہ ملک کے خلاف سازش کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد زیرحراست ہیں جنہوں نے جماعت الاخوان المسلمین سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔

مزید خبریں :