27 مئی ، 2012
کراچی … بجٹ سے پہلے ہی اتوار بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ابھی سے مہنگائی کا یہ حال ہے تو بجٹ کے بعد نہ جانے ان کے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔ بجٹ نے آنے سے پہلے ہی اپنے اثرات روزمرہ اشیاء پر ڈالنے شروع کر دیئے ہیں۔ لاہور کے سستے اتوار بازار بھی اس سے محفوظ نہیں۔ وہاں بھی پھلوں، سبزیوں اور عام استعمال کی اشیاء کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔ سبزیوں اور دالوں کے اسٹالز سجے ہوئے ہیں تاہم خریدار کم ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سارا سال مہنگائی بڑھتی رہتی ہے اب انہیں بجٹ میں بھی ریلیف کی امید نہیں۔