دنیا
14 دسمبر ، 2015

فرانس بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ

فرانس بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ

پیرس.....فرانس میں آج علاقائی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے گئے،ٹرن آوٹ 50.54 فیصد رہا۔ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔نتائج کا اعلان فرانس کے مقامی وقت 8 بجے کیا جائے گا۔

فرانس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کی پولنگ مکمل ہوگئی ۔ پولنگ صبح 8بجے سے شروع ہوکر شام پانچ 5تک جاری رہی ۔

پہلے مرحلے میں 42.1فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹرن آوٹ 50.54 فیصد رہا ۔ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے ۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق صدر نکولاسرکوزی کی ریپلک پہلے ،حکمران جماعت سوشلسٹ دوسرے اور نیشنل فرنٹ تیسرے نمبر پر ہے ۔

مزید خبریں :