دنیا
14 دسمبر ، 2015

سعودی انتخابات،13 خواتین کونسلرز کامیاب

سعودی انتخابات،13 خواتین کونسلرز کامیاب

ریاض........سعودی عرب میں تاریخی بلدیاتی انتخابات میں 13خواتین کونسلرز نے اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ 47فی صد رہا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں ہفتے کے روز بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار 13 خواتین امیدواروں نے میونسپل کونسل کی نشستیں جیت کر تاریخ رقم کردی ۔

بلدیاتی نشستوں پر کامیاب سعودی خواتین نے تبوک، مکہ، قاطف ،جدہ اور دیگر شہروں سے کامیابی حاصل کی ۔سعودی عرب کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 47فی صد رہا۔

سعودی عرب میں 2100 میونسپل کونسل کی نشستوں کے لیے 978 خواتین امیدوار انتخابات لڑرہی تھیں۔ خواتین رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 30 ہزار اور مرد ووٹروں کی تعداد 13 لاکھ 50 ہزار تھی ۔

مزید خبریں :