27 مئی ، 2012
کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کی رہنما محترمہ فوزیہ وہاب کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق الطاف حسین نے فوزیہ وہاب کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماوٴں، بہنوں، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ فوزیہ وہاب کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بابر غوری نے کراچی کے نجی اسپتال میں فوزیہ وہاب کی عیادت کی۔ اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر فوزیہ وہاب کی عیادت کیلئے آیا ہوں ۔