14 دسمبر ، 2015
حیدر آباد.......قومی عوامی تحریک کے صدر ایازلطیف پلیجو نے کہا ہے کہ وفاق سندھ میں رینجرزکےلئے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرے۔
حیدرآبادمیں پریس کانفرنس کے دوران ایازلطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی رینجرز کواختیارات نہ دیکر کراچی کے امن کوداؤ پرلگاناچاہتی ہے۔ ڈاکٹرعاصم سے ملنے والے شواہد سے پیپلزپارٹی کو خطرہ ہے۔
ایازلطیف کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی آپریشن میں رکاوٹ نہ ڈالےانہوں نے کہا کہ رکاوٹیں دورنہ ہوئیں تواحتجاج ، ہڑتال اور پھراسمبلی کا گھیر اؤکرینگے۔ایازلطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کاحقوق کا تحفظ چاہتی ہے یاپھر منطورکاکا،ثاقب سومرواورانورمجیدکا۔