14 دسمبر ، 2015
ڈونیڈن....... نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکالم ٹیسٹ کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ میںچھکوں کی سنچری مکمل کرنے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف ڈونیڈن میں پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز 2 چھکے مارے دوسرا چھکا انکے کیریئر کا 100 واں چھکا تھا ، وہ اپنے کیریئر کا 98 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔
ان سے قبل آسٹریلیا کے ایڈم گلکریسٹ واحد بیٹسمین تھے جنہوں 100 چھکے لگائے تھے۔ گلکرائسٹ نے 96 میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا اس کارنامے کو انجام دینے والے ممکنہ طور پر تیسرے کرکٹر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ہوسکتے ہیں جو ان دنوں قومی ٹیم کے لئے کم بلکہ دنیا بھر میں ٹی ٹوئینٹی میچوں میں زیادہ متحرک نظر آتے ہیں .گیل 103 میچوں میں 98 چھکے لگا چکے ہیں۔