دنیا
14 دسمبر ، 2015

ٹویٹر کے کئی صارفین کی معلومات ممکنہ طور پر چرا لی گئیں

ٹویٹر کے کئی صارفین کی معلومات ممکنہ طور پر چرا لی گئیں

واشنگٹن......ٹوئیٹر کے کئی صارفین کی معلومات ممکنہ طور پر چرالی گئیں۔ ٹوئیٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کے اکاؤنٹ کسی حکومت سے وابستہ عناصر نے ہیک کیے۔

ٹوئیٹر انتظامیہ نے اپنے کئی صارفین کو ان کے اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔ کینیڈا کی ایک این جی او کو ٹوئیٹر کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ریاستی عناصر نے ممکنہ طور پر کئی صارفین کے ای میل ایڈریس، آئی پی ایڈریس اور فون نمبر حاصل کیے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی ہمارے پاس زیادہ معلومات نہیں اس لیے اتنا ہی بتا سکتے ہیں۔ٹوئیٹر نے ان صارفین کی تعداد بھی نہیں بتائی جن کے اکاؤنٹ ہیک کیے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین اور شمالی کوریا کی حکومتوں کو ہیکروں کا سرپرست تصور کیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال امریکا میں ایک فلم کمپنی کا نیٹ ورک ہیک کیا گیا جس کا الزام شمالی کوریا پر لگایا گیا تاہم شمالی کوریا کی حکومت نے کسی بھی قسم کی ہیکنگ کے الزام کو مسترد کردیا تھا۔

دوسری جانب جیو نیوز اور اس کے معروف اینکر بھی ہیکنگ کا نشانہ بن چکے ہیں تاہم ضروری نہیں کہ یہ بھی حکومت سے وابستہ عناصر کی کارروائی ہو۔

کچھ عرصے پہلے مقبول ٹاک شو کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر، ڈائریکٹر نیوز جواد رانا اور اینکر محمد جنید کے اکاؤنٹ ہیک کیے گئے جن سے ہیکر نے ٹوئیٹ کیے، اسی طرح جیو نیوز اردو اور انگلش کے آفیشل اکاؤنٹ بھی اسی ہیکر نے ہیک کیے تھے۔

مزید خبریں :