دنیا
14 دسمبر ، 2015

داعش رہنماؤں کو پیغام ہے کہ ہمارا اگلا نشانہ تم ہو،اوباما

داعش رہنماؤں کو پیغام ہے کہ ہمارا اگلا نشانہ تم ہو،اوباما

واشنگٹن......امریکی صدربارک اوباما نے کہا ہے کہ داعش رہنماؤں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا اگلا نشانہ تم ہو، داعش کے رہنما چھپ نہیں سکتے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

امریکی صدربارک اوباما کا پینٹاگون میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ بچوں اورخواتین کو دہشت گرد انسانی ڈھال بنا رہے ہیں،نومبر میں ہم نےداعش کے خلاف سب سے زیادہ کارروائیاں کیں،ہمارے اور اتحادیوں کے جنگی جہازوں اور ڈرونز نے فضائی حملے بڑھا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اور اس کے اتحادی داعش رہنماؤں کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں، داعش نے عراق کے زیرِ قبضہ 40فیصد علاقوں کا کنٹرول کھودیا ہے، داعش کے خلاف ہماری اسٹریٹجی پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :