پاکستان
15 دسمبر ، 2015

وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم مستعفی ہو گئے

وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم مستعفی ہو گئے

اسلام آباد.......وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم مستعفی ہو گئے ۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق شجاعت عظیم نے سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی بھی آزادانہ فیصلہ لینے سے روکے جانے کےبعد اپنا استعفیٰ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کوبھجوادیاہے ۔

ترجمان کے مطابق شجاعت عظیم نے عہدہ وزیر اعظم کی جانب سے پیشکش پر اعزازی طور پر قبول کیا تھا، وہ تنخواہ بھی وصول نہیں کرتے تھے، خود پرلگے الزامات کا عدالت میں ذاتی حیثیت میں بھرپور دفاع کریں گے۔

مزید خبریں :