پاکستان
15 دسمبر ، 2015

لاہور: نواں کوٹ میں سرچ آپریشن ، 60 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

لاہور: نواں کوٹ میں سرچ آپریشن ، 60 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

لاہور.......لاہور نواں کوٹ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 60 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران گھروں ، اور ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی ۔ کوائف مکمل نہ ہونے پر 60 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

حراست میں لیے جانے والے بعض افراد کا تعلق خیبر ایجنسی ، باجوڑ اور جنوبی پنجاب سے بھی بتایا جاتا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کر رہے ہیں اور شناخت ثابت ہونے پرزیر حراست افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :