پاکستان
15 دسمبر ، 2015

کراچی: ملیر میں ماں اور بیٹی پراسرار طور جاں بحق

کراچی: ملیر میں ماں اور بیٹی پراسرار طور جاں بحق

کراچی.......کراچی کے علاقے ملیر میں ماں اور بیٹی پراسرار طور جاں بحق ہوگئیں۔اہلخانہ کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کو پوسٹ مارٹم کی اجزات نہیں دی گئی۔

ریسکیو زرائع کے مطابق ملیر میں ماڈل کالونی کی عالمگیر سوسائٹی کے ایک گھر میں ماں اور بیٹی پراسرار طور جاں بحق ہوگئیں جنہیں کاروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ماں بیٹی ہیں اور جن کی شناخت 30سالہ کرن اور 6 سالہ جویریہ کے نام سے ہوئی ہے،اہلخانہ کی جانب سے ڈاکٹروں کو پوسٹمارٹم کی اجازت نہیں دی گئی جس کے باعث وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :