15 دسمبر ، 2015
شیخوپورہ ......شیخوپورہ کے نواح میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو فیصل آباد روڈ کی آبادی مانانوالہ میں راہگیروں کو لوٹ رہا تھا کہ پولیس سے سامنا ہو گیا۔
ڈاکو نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس نےڈاکو کی لاش کو قبضے میں لے کرڈیڈ ہاؤس پہنچا دیا۔