پاکستان
15 دسمبر ، 2015

خطے کی اندرونی سلامتی کو خطرات درپیش ہیں،وزیراعظم

خطے کی اندرونی سلامتی کو خطرات درپیش ہیں،وزیراعظم

بیجنگ.......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ خطہ میں ریاستی خودمختاری اور اندرونی سلامتی کو خطرات درپیش ہیں ۔ انتہاپسندی کی سوچ کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، ایس سی او کا کردار خطہ میں امن و خوشحالی کےلیے اہم ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہشنگھائی تعاون تنظیم تخفیف اسلحہ کےلئے کام کر رہی ہے ، اقتصادی راہداری منصوبے کوکامیابی کی مثال بناناچاہتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ دور حاضر کا سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی اور انتہا پسندی ہے، دہشت گردی اور انتہائی پسندی عالمی مسئلہ سے جس سے مل کر نمٹنا ہے۔ دہشت گردی، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس چین کے وسطی صوبے ہنان کے دارالحکومت میں ہورہا ہے ۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنا اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں ، افغانستان، ایران ، بھارت ، بیلاروس اور منگولیا کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں ۔

وزیراعظم نواز شریف چینی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے ،جس میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ہوگا۔

مزید خبریں :