15 دسمبر ، 2015
مانسہرہ .....مانسہرہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 5خطرناک ڈاکو اور ایک کار لفٹر کو گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات اور ایک کار برآمد کر لی۔
ڈی پی او مانسہرہ احسن سیف اللہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتا یا کہ گرفتار ہونے والے ڈاکووں کا تعلق کوہستان جبکہ کار لفٹرکا تعلق ایبٹ آباد سے ہے جن کے 4ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ،بارود،منشیات اور ایک مسروقہ کار بھی برآمد کر لی گئی ہے،انکا کہنا تھا کہ16دسمبر جیسے سانحوں سے بچنے کے لئے مانسہرہ پولیس اسکولوں اور طالبعلموں کی حفاظت پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔