پاکستان
15 دسمبر ، 2015

استور میں برفباری سے راستے بند ،سندھ اور پنجاب میں دھند

استور میں برفباری سے راستے بند ،سندھ اور پنجاب میں دھند

گلگت.......گلگت بلتستان کے علاقے استور میں برفباری کے باعث بند راستوں سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ،سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دیامر ،غذراوراستور سمیت بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،نلوں میں پانی جم جانےسے لوگوں کو روز مرہ معمولات نمٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے ،استور میں برفباری کے باعث بند راستے اب تک نہیں کھولے جاسکے ہیں۔

بلوچستان کے شمالی علاقے چمن ،پشین ،زیارت ،مسلم باغ اور کان مہتر زئی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،اور اس موسم میں گیس کی سپلائی بھی معطل ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں ملک خشک اورسردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :