پاکستان
15 دسمبر ، 2015

راہداری منصوبے کی پیش رفت پر مطمئن ہوں ،وزیراعظم

  راہداری منصوبے کی پیش رفت پر مطمئن ہوں ،وزیراعظم

چینگ ژو.....وزیر اعظم نواز شریف کی چین کے شہر چینگ ژو میں چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کی طرف سے یوآن کو عالمی ریزرو کرنسی کے طور پرقبول کرنے پر چینی قیادت کو مبارک باد دیتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہم چینی قیادت کو 14ایس سی او سربراہ حکومت اجلاس پر مبارکباد دیتے ہیں ،پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت کا ادارک رکھتا ہے ۔ین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایس سی او میں پاکستان کی ممبرشپ کی حمایت کی ، چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کی پیش رفت پر مطمئن ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر مطمئن ہوں ، پاکستان میں چینی بھائیوں کی حفاظت ہمارے لیے اہم فریضہ ہے ، چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن قائم کیا ہے ، گوادر سیکیورٹی ٹاسک فورس نے پہلے ہی اپنا کام شروع کردیا ہے ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے دوطرفہ مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔

مزید خبریں :