15 دسمبر ، 2015
حیدر آباد........بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کو غلط نشانات الاٹ کرنے کے باعث ملتوی کیے جانے والے تین نشستو ں پر انتخابات سترہ دسمبر کو ہونگے۔الیکشن کمیشن کےذرائع کے مطابق حیدرآباد سٹی کی یونین کمیٹی 87 کے وارڈ 4، قاسم اباد کے وارڈ 10، اور لطیف آباد کی یونین کمیٹی 53 کی پولنگ سترہ دسمبر ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تعلقہ ٹنڈوجام کے 9 وارڈز ،ٹاؤن کمیٹی ہوسٹری کے وارڈ 6 اور یونین کونسل حاجی ساون گوپانگ میں انتخابات 30 دسمبر کوہونگے جس کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ پندرہ دسمبر کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال 16 دسمبر، کاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر اپیل 17 دسمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے ۔
اسی طرح کاغذات نامزدگی پر اپیلوں پر فیصلہ کیا جائےگا ،کاغذات نامزدگی 19 دسمبر تک واپس لیئے جاسکتے ہیں جبکہ 20 دسمبر کو حتمی لسٹ جاری کی جائے گی۔