پاکستان
15 دسمبر ، 2015

پنجاب، بلوچستان ،پشاور میں کل عام تعطیل، سندھ میں تعلیمی ادارے بند

پنجاب، بلوچستان ،پشاور میں کل عام تعطیل، سندھ میں تعلیمی ادارے بند

کراچی......سانحہ پشاور کی برسی کے موقع پر کل پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کل عام تعطیل رہے گی جبکہ سندھ میں تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔

آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کل صوبے میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے،خیبرپختون خوا حکومت نے بھی کل پشاور میں چھٹی کا اعلان کررکھا ہے،جبکہ بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں عام تعطیل اور سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کل شہر شہر تقریبات کی جائیں گی۔

ترجمان وزارت تعلیم سندھ مطابق کل سندھ بھرمیں سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے بندرہیں گے،اسکول بندرکھنے کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ نے دی۔

خیبرپختونخواحکومت نے کل ضلع پشاورمیں تعطیل کا اعلان کیا ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےمعاون خصوصی کے مطابق پشاور میں کل صوبائی ادارے بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کل صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں تمام یونیورسٹیاں،سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ادھر حکومت بلوچستان نے بھی کل صوبے بھر میں عام تعطیل کااعلان کردیا ہے۔

مزید خبریں :