15 دسمبر ، 2015
نیویارک......وزیرمملکت آئی ٹی انوشے رحمان کو اقوام متحدہ کے دو ذیلی اداروں نے جیم ٹیک گلوبل ایوارڈ سے نوازا ہے، گلوبل اچیور ایوارڈ انہیں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں خدمات کے صلے میں دیا گیا۔
وزیرمملکت انوشے رحمان کو یہ ایوارڈ نیویارک میں آئی ٹی یو اور یو این ویمن کی طرف سے منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوشے رحمان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف، آئی ٹی یو اور یو این ویمن کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے یہ ایوارڈ ملک کی باہمت خواتین اور بہادر بچوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ مواقع میسر ہوں تو پاکستان کا ہر شہری ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔