دنیا
27 مئی ، 2012

عراق کے صوبہ الانبار میں بم دھماکا، 19 پاکستانی زائرین زخمی

عراق کے صوبہ الانبار میں بم دھماکا، 19 پاکستانی زائرین زخمی

بغداد … عراق کے صوبہ الانبار میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 19 پاکستانی زائرین زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی صوبہ الانبار میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب پاکستانی شیعہ زائرین کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں 19 پاکستانی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عراقی پولیس افسر کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس فلوجہ سے بغداد جارہی تھی کہ بم دھماکے کا نشانہ بنائی گئی جس میں ڈرائیور سمیت 19 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 3 بچیاں بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ بدھ کو بھی اس علاقے میں میں زائرین کی ایک بس کو سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 لبنانی زائرین ہلاک اور 10 زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :