16 دسمبر ، 2015
اسلام آباد ......وزیراعظم نواز شریف نےدارالحکومت اسلام آباد کے تمام اسکولوں میں اے پی ایس کے شہدا کی قربانی کو یادمنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کیڈ کے وزیر طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں سانحہ اے پی ایس کی یاد میں تقاریب کا اہتمام کیا جائے ۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانی سے متعلق بچوں کو بتایا جائے ،انہوں نے اس بات سے بھی آگاہ کیا جائے کہ دین اسلام کی تعلیمات میں بے گناہ کی جان لینے کی سزا دنیا اور آخرت دونوں ہی جگہ ملتی ہے۔