16 دسمبر ، 2015
کراچی .....محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب اور کبھی شمال مغرب سے ہوائیں10کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، گزشتہ شب شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10سے 12ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 44فیصد ہے۔