پاکستان
16 دسمبر ، 2015

لاہور سے لندن جانیوالی پی آئی اے پرواز تاخیر کا شکار ،مسافر پریشان

لاہور سے لندن جانیوالی پی آئی اے پرواز تاخیر کا شکار ،مسافر پریشان

لاہور .....پی آئی اے کی لاہور سےبراستہ کراچی لندن جانے والی پرواز4گھنٹے سے زائد تاخیرکا شکارہے ،مسافر پریشانی کا شکارہیں۔

مسافروں کاکہناہےکہ پی آئی اےکاعملہ انہیں پرواز کاوقت نہیں بتارہا،پی آئی اےکی پرواز پی کے787نےصبح 6 بجکر40منٹ پرلاہورسے براستہ کراچی لندن روانہ ہوناتھا۔

پی آئی اے حکام کاکہناہےکہ پروازمیں فنی خرابی آ گئی ہے،جونہی یہ خرابی دورہو گی، پرواز روانہ کر دی جائے گی۔

پریشان مسافر کا کہنا ہے کہ فنی خرابی تھی تو بروقت اطلاع دی جاتی ،وہ دور دراز سے آئے ہیںجبکہ 4گھنٹے گزر جانے کے باوجود پی آئی اے حکام انہیں پرواز کا وقت نہیں بتارہے ہیں۔

مزید خبریں :