پاکستان
16 دسمبر ، 2015

پشاور :اے پی ایس شہدا کی پہلی برسی ، چھٹی کے باوجود کئی مقامات پر ٹریفک جام

پشاور :اے پی ایس شہدا کی پہلی برسی ، چھٹی کے باوجود کئی مقامات پر ٹریفک جام

پشاور ......آرمی پبلک سکول کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر پشاور میں چھٹی کے باوجود ٹریفک معمول سےزیادہ رہی اور کئی مقامات پر ٹریفک جام رہی ۔

آرمی پبلک سکول کے شہدا ء کی پہلی برسی کے موقع پر پشاور میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ٹریفک معمول سے زیادہ رہی ۔

برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے وی آئی پی موومنٹ اور شہداء کی رہائش گاہوں پر برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے دوسرے شہروں سے بھی انکے رشتہ داروں نے پشاور کا رخ کیا، جس کی وجہ سے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام رہی ۔

مزید خبریں :