پاکستان
16 دسمبر ، 2015

سانحہ پشاور کے ننھے شہداء کی یاد میں کراچی میں تقاریب کا اہتمام

سانحہ پشاور کے ننھے شہداء کی یاد میں کراچی میں تقاریب کا اہتمام

کراچی ......آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید طلباء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی میں ننھے طالب علموں نے ریلی نکالی، کہیں شمعیں روشن کی گئیں تو کہیں پولیس کے محافظوں نے ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی۔

ہر پاکستانی کی زبان پر آرمی پبلک اسکول کے ننھے شہیدوں کیلئے سلام عقیدت ہے،سانحہ پشاور کے معصوم فرشتوں کی یاد ہر دل میں زندہ ہے۔ اسی سلسلے میں کراچی کے نجی اسکول کے پر عزم طلباء کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

کراچی یونیورسٹی کی پبلک ایڈمنسٹریشن لائبریری کو سانحہ پشاور کے شہداء کے نام سے منسوب کیا گیا اور طلباء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

سول اسپتال میں بھی ڈاکٹروں نے بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور پوری قوم کو متحد رہنے کا پیغام دیا۔

پولیس کے محافظوں نے شہید بچوں کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا، آج کے دن ہر شخص کی دل کی آوز یہی ہے کہ یہ شہداء رہتی دنیا تک پوری قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

مزید خبریں :