دنیا
16 دسمبر ، 2015

بھارت کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار،ٹرین اور بس سروس متاثر

بھارت کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار،ٹرین اور بس سروس متاثر

نئی دہلی ....بھارت کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے، شدید دھند کے باعث ٹرین اور بس سروس متاثر ہو کر ر ہ گئی ۔

ریاست اتر پردیش کے علاقے تیسرے روز بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، ضلع مراد آباد میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک جا پہنچا، سرد موسم کی وجہ سے شہری گھروں پر رہنے پر مجبور ہیں۔ دھند کے سبب ٹرین اور بس سروس تاخیر کا شکار ہوگئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو دشواری کا سامنا ہے ۔

راجھستان، ہریانہ ،،چندی گڑھ اور نئی دلی میں بھی سرد موسم نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔

مزید خبریں :