27 مئی ، 2012
پشاور…سینئر صوبائی وزیر خیبر پختونخوا بشیر بلور کا کہناہے کہ امریکا کو پاکستانی عدالتوں کا ڈاکٹر شکیل کے حوالے سے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے ،جیونیوز سے گفتگو میں سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستانی حکومت امریکا کے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور دخل اندازی نہیں کرتی اسی طرح امریکا کو بھی پاکستانی عدالتوں کے ڈاکٹر شکیل سے متعلق فیصلے کو مقدم رکھنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پشاور سینٹرل جیل میں ڈاکٹر شکیل کی منتقلی پر کوئی آپریشن نہیں ہوگا ،ڈاکٹر شکیل اپیل کا حق بھی رکھتے ہیں اور قانونی طور پر مراعات حاصل ہونے پہ انھیں فراہم بھی کی جائینگی۔