پاکستان
27 مئی ، 2012

لاڑکانہ میں پولیس نے آپریشن کر کے 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا

لاڑکانہ…لاڑکانہ میں پولیس نے آپریشن کر کے 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ گرفتار ملزمان میں سے 3 ملزمان کے سر کی قیمت حکومت کی جانب سے مقرر تھی۔ ایس ایس پی اعتزار گورایا کے مطابق رتو ڈیرو کے علاقے پچل ویسڑ میں 29 تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے سرچ آپریشن کر کے 40 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں سے ملزم امام دین 42 مقدمات اور سر کی قیمت 10 لاکھ ،بدر دین پر 26 مقدمات اور سر کی قیمت 8 لاکھ،جمیل پر 17 مقدمات اور سر کی قیمت 5 لاکھ کی قیمت مقرر کی گئی تھی، جبکہ آپریشن کے دوران ایک پویس اہلکار زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں :