16 دسمبر ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں لکڑی کے گوداموں میں لگی آگ بجھا دی گئی۔فائر بریگیڈ کی 18گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔
نیشنل ہائی وے پر بھینس کالونی موڑ کے قریب لکڑیوں اور چٹائیوں کے گودام میں آگ لگی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی شدت کے باعث شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کر لیے گئے۔ اپنا مال بچانے کی کوشش کرنے والا ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔