پاکستان
27 مئی ، 2012

سکھر میں جئے سندھ محاذ کے تحت” قومی حق خود ارادیت“ ریلی

سکھر…جئے سندھ محاذ کی جانب سے سکھر میں” قومی حق خود ارادیت“ ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے سندھ کے وسائل کو غصب کئے جانے کے خلاف نعرے بازی کی۔ سکھر کے علاقے تیر چوک سے گھنٹہ گھر تک نکالی جانے والی ریلی کی قیادت پارٹی چیئرمین عبدالخالق جونیجو اور جنرل سیکریٹری ہاشم کھوسو نے کی۔ گھنٹہ گھر چوک پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہاکہ موجودہ ریاستی ڈھانچے میں سندھ کو غلام بنادیا گیا ہے جو سندھی عوام کو قبول نہیں ہے۔

مزید خبریں :