17 دسمبر ، 2015
کراچی.......پنجاب کی 57،سندھ کی 44یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کے اختتام پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔جیو نیوز نے سب سے پہلے نتیجہ دینے کی روایت برقرار رکھی ہے۔
پنجاب کی 57 اور سندھ کی 44 یونین کونسلوں میں پولنگ ہوئی۔فیصل آباد کے ایک پولنگ اسٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں کی آپس میں لڑائی ہوگئی۔
کراچی کے ضلع غربی یوسی 4 عبداللہ بروہی گوٹھ مائی گاڑی کے پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے سلیم رند 468 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ہیں،ن لیگ کےامید وار نے 6،جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نے 1 ووٹ حاصل کیا۔
گھوٹکی کی یونین کونسل مٹھڑی کے چیئرمین کی نشست کا غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجہ آگیا، جس کے مطابق مذکورہ نشست پرپیپلز پارٹی کے اعجازمہربلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔فنکشنل لیگ کے اربیلو منگریوپیپلز پارٹی کے امیدوارکے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔
گھوٹکی کی یونین کونسل لبانہ وارڈ نمبر1 کے جنرل کونسلر کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمد فاضل لغاری1034ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ہیں۔
نوشہروفیروز ٹاؤن کمیٹی مٹھیانی،وارڈ8 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد بخش چانڈیو626 ووٹ لیکرکامیاب جبکہ آزادامیدوار محمد یاسین15 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔