پاکستان
17 دسمبر ، 2015

بلاول بھٹو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، رضا ربانی سے ملاقات

 بلاول بھٹو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، رضا ربانی سے ملاقات

اسلام آباد...... بلاول بھٹو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ رضاربانی سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی۔ رضا ربانی کو سلام کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو چیئرمین کہوں یا صدر جواب میں رضا ربانی نے قہقہہ لگایا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو ان کے ساتھ قمرزمان کائرہ، شیری رحمان، ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی بھی تھے۔

بلاول بھٹو کا اس موقع پر رضاربانی سے دلچسپ مکالمہ ہوا،انہوں نے رضا ربانی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ السلام علیکم چیئرمین صاحب یا صدر صاحب، جواب میں چیئرمین سینیٹ نے قہقہہ بلند کیا۔

بلاول بھٹو نے پیپلز سیکرٹریٹ کے پرانے ملازم چاچا مطلوب سے ملاقات بھی ہوئی۔ چاچا مطلوب بلاول کو دیکھ کرآبدیدہ ہوگئے۔
چاچا مطلوب کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب آپ سے مل کربی بی شہید کی یاد تازہ ہوگئی۔جواب میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ چاچا مطلوب آپ جیسے کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں،اب آپ سے ملنے سیکرٹریٹ آتارہوں گا۔

مزید خبریں :