پاکستان
17 دسمبر ، 2015

پاکستان اور بھارت کو ماضی بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا، مشیر قومی سلامتی

پاکستان اور بھارت کو ماضی بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا، مشیر قومی سلامتی

اسلام آباد.......پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہےکہ پاکستان اور بھارت کو ماضی بھلا کر اور باہمی تنازعات پر ضد چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہیے۔

پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کیلئے یہ کام اگلی نسل پر چھوڑنے کے بجائے خود کوششیں کرنی ہوں گی،تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان اور بھارت کو ماضی بھلانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بہتر تعلقات کا معاملہ اگلی نسلوں کے لیے نہیں چھوڑ سکتے،اچھے تعلقات کے لیے خود کوشش کرنی ہوگی۔

ادھر ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں،اگلے ماہ ہونے والی ملاقات کی تاریخ اور جگہ کا تعین کیاجارہا ہے،ملاقات میں تمام باہمی مسائل پر بات ہوگی۔

مزید خبریں :