پاکستان
17 دسمبر ، 2015

بدین: لواری شریف میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

بدین: لواری شریف میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

بدین......بدین کے نواحی شہر لواری شریف میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا جس کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، مشتعل افراد نے 20 سے زائد دکانیں جلا دیں۔

لواری شہرمیں مسلح افراد نے اسلم کیریو نامی شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا، جس کے بعد لواری شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے 20 سے زائد دکانوں کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے دھرنا دے کرسڑک بھی بلاک کردی۔

پولیس کے پہنچنے پر مظاہرین منتشر ہوگئے، شہر کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ بکتر بند گاڑیاں اور پولیس کی بھاری نفری اہم مقامات پر تعینات ہے۔

مزید خبریں :