17 دسمبر ، 2015
کراچی......کرپشن کے الزمات میں گرفتارسابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ مجھے زیادہ اثر والی دوائیں دی جارہی ہیں، پاؤں پر زخم بن چکے ہیں، تکلیف اتنی ہے کہ واش روم جانا ہو تو مجبورا گھٹنوں کے بل جاتا ہوں۔
سابق مشیر پیٹرولیم نے نیب عدالت میںپیش ہوئے۔ پیشی سے پہلے انہوں نے صحافیوں کو اپنے زخم دکھائے۔ ڈاکٹر عاصم کا ایک سات روزہ ریمانڈ ختم اور دوسرا سات روزہ ریمانڈ شروع ہوا ہے،عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔