17 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......ارکانِ پارلیمنٹ کا کہناہےکہ چوہدری نثار نے اپنی وزارت کی کارکردگی ایوان میں پیش کرکے نئی پارلیمانی روایت کا آغاز کیاہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کا ڈھائی سال بعد پارلیمنٹ کواہمیت دینا مثبت تبدیلی ہے، تمام وزارتیں اپنی کارکردگی ایوان میں پیش کریں۔