پاکستان
17 دسمبر ، 2015

رینجرز اختیارات سے متعلق قرارداد کی روشنی میں سمری تیار

رینجرز اختیارات سے متعلق قرارداد کی روشنی میں سمری تیار

کراچی......رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں سمری تیارکرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق سمری کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کو تعیناتی کی توثیق سےآگاہ کیا جائے گا۔

سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 147 کے تحت مشروط اختیارات کے ساتھ رینجرزکا قیام ہوگا، رینجرز کو انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے،سندھ اسمبلی کی قرارداد کی شرائط رینجرز پر لاگو ہوں گی۔

مزید خبریں :