پاکستان
17 دسمبر ، 2015

پارلیمنٹ کو اپنی بالادستی تسلیم کرانا ہو گی، بلاول بھٹو زرداری

پارلیمنٹ کو اپنی بالادستی تسلیم کرانا ہو گی، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد......بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ پارلیمنٹ کو اپنی بالادستی تسلیم کرانا ہوگی، پارلیمنٹ ماضی کی غلطیاں بھلا کر حقیقی معنوں میں عوام کا ترجمان بنے۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کاوالہانہ استقبال ا ورسیلفیوں کےمقابلےبھی ہوئے۔بلاول بھٹو زرداری سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کی دعوت پر استقبالیے میں شرکت کے لیے پہلی پار پارلیمنٹ ہاوس پہنچے تو ان کے ساتھ پیپلزپارٹی ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بلاول سینیٹ کے بینکوئٹ ہال پہنچےا ور مختصر خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو اپنی بالادستی تسلیم کرانا ہوگی،کیونکہ عوام کے مسائل صرف پارلیمنٹ ہی حل کر سکتی ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے نیشنل سیکورٹی کمیٹی ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرادری فرداً فرداً تما م پارلیمنٹیرینز کی نشستوں پر گئے، حال احوال پوچھا۔ ہلکی پھلکی گپ شپ کی، ایسے میں ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے بلاول بھٹو زرداری کو آصف علی زرداری سے مفاہمت کےگر سیکھنے کی صلاح بھی دے ڈالی اور کہا کہ کراچی میں ہمارے تحفظات دور کریں، آپ کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔

بلاول بھٹوزرداری صحافیوں سے بھی ملے اورپھرشروع ہوا سیلفیاں بنوانے کا نہ ختم ہونےوالامقابلہ۔ ارکان پارلیمنٹ اورصحافیوں سمیت کوئی پیچھے نہ رہا۔

مزید خبریں :