دلچسپ و عجیب
17 دسمبر ، 2015

تھائی بادشاہ کے کتے کی بے عزتی، غریب مزدور پھنس گیا

تھائی بادشاہ کے کتے کی بے عزتی، غریب مزدور پھنس گیا

بینکاک......تھائی لینڈ میں کتے پر طنز کرنا غریب مزدور کو مہنگا پڑگیا۔ شاہی کتے کی بے عزتی کرنے پر سینتیس سال سے زائد سزا کی تلوار سر پر لٹکنے لگی۔

ہمارا کتا، کتا، تمہارا کتا ٹومی ،ہنسی مذاق میں یہ طنز تو سنا تھا، لیکن تھائی لینڈ میں تو واقعی کچھ ایسا ہی واقعہ ہوگیا۔

بادشاہ کے کتے کی بے عزتی غریب مزددور کو مہنگی پڑگئی، کتے کے خلاف طنزیہ فیس بک پوسٹ کرنے پر اسے گرفتار کرلیا گیا، یہی نہیںبلکہ اسے 37سال سے زائد جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

27سالہ تھیناکورن پر فرد جرم عائد کی گئی ہے کہ اس نے فیس بک پر بادشاہ اور ان کے کتے کی تصویریں پوسٹ کیں اور ساتھ ہی بادشاہ کے کتے پر طنز بھی کیا اور یہی پوسٹس تھیناکورن کے گلے پڑگئیں۔

تھائی لینڈ دنیا کے سخت ترین شاہی قوانین والے ممالک میں سے ایک ہے جہاں بادشاہ اور ملکہ کی تعظیم میں بے ادبی کرنے والے کو پندرہ سال سے زائد کی جیل ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :