17 دسمبر ، 2015
لاہور ......لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے6 ارکان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پکڑے جانے والوں کے خلاف تھانا سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے،جس کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گیے ہیں۔ پولیس ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے۔