پاکستان
17 دسمبر ، 2015

بلدیاتی انتخابات، غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری

بلدیاتی انتخابات، غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری

کراچی......پنجاب کی 57 اور سندھ کی 44 یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بلدیاتی نتخابات کے لیے پولنگ صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہی۔ پنجاب کے 21 اضلاع کی 57اور اور سندھ کے 15 اضلاع کی 44 یونین کونسلوں میں ووٹ ڈالے گئے۔

سندھ کے ضلع تھرپارکر کی تحصیل چھاچھروکے 2پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ پیپر نہ پہنچنے کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی۔

ٹھٹھہ کی یونین کونسل کھگھان کا پولنگ اسٹیشن نمبر 199 ریسٹ ہاؤس میں تبدیل ہوگیا۔ جہاں خواتین کے بوتھ میں بستر لگا کر ایک شخص خواب خرگوش کے مزے لوٹتا رہا۔

دوسری جانب فیصل آباد کی یونین کونسل 174 میں امیدواروں کے حامیوں کے درمیان تصادم ہوا تو پولیس کو مداخلت کرنی پڑی، مگر ایک امیدوار کے حامیوں نے پولیس اہلکاروں پر ہی لاٹھیوں اور پتھروں سے دھاوا بول دیا۔

مشتعل افراد کے تشدد سے 3پولیس اہلکار زخمی ہو گئے،اس دوران پولنگ کا عمل بھی ایک گھنٹے تک رکا رہا، اضافی نفری پہنچنے پر پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے 5افراد کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :