پاکستان
18 دسمبر ، 2015

این اے 122 میں ووٹروں کی منتقلی کے کیس کی سماعت

این اے 122 میں ووٹروں کی منتقلی کے کیس کی سماعت

اسلام آباد......الیکشن کمیشن حلقہ این اے 122 میں ووٹرز کی منتقلی سے متعلق ریکارڈ پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیس کی آئندہ سماعت پر کرے گا۔

حلقہ این اے 122 میں ووٹرز کی منتقلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ووٹوں کی منتقلی سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت پر کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت یا اپوزیشن کسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، کیس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ اسپیکر سردار ایاز صادق کو اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی۔

مزید خبریں :