18 دسمبر ، 2015
لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ٔنیوزی لینڈ کے لئے لگائے جانے والے فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ میں فاسٹ بولر محمد عامر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے محمد عامر کو کیمپ میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کی نیوزی لینڈ روانگی ویزا کلیئرنس سے مشروط ہے ۔ویزا کلئیرنس مل گئی تو انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔
دورۂ نیوزی لینڈکی تیاری کیلئے ہونے والے تربیتی کیمپ کےلیے26 کھلاڑیوں کےناموں کااعلان کردیاگیا ہے۔پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ پیر سے لگے گا۔