پاکستان
19 دسمبر ، 2015

کیپٹن عصمت محمود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

کیپٹن عصمت محمود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

لاہور........انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہورنے کیپٹن عصمت محمود کو 2دن کےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،عدالت نےپولیس کو حکم دیاہےکہ آئندہ سماعت پر ملزم کو چالان کےساتھ پیش کیا جائے۔

شراب کے نشے میں طیارہ اڑانے کےالزام میں گرفتار پائلٹ عصمت محمود کو جوڈیشل ریمانڈختم ہونے پرانسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نےکیپٹن عصمت محمود کو 2دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیااورپولیس کو حکم دیاکہ آئندہ سماعت پر ملزم کو چالان کےساتھ پیش کیا جائے۔

مزید خبریں :