24 اپریل ، 2025
کینیا میں ایک شخص نے ہیلی کاپٹر میں سوار کرنے کی فرمائش پوری نہ ہونے پر ایسا قدم اٹھایا جو کسی نے سوچا نہ تھا۔
یہ عجیب واقعہ میگوری کاؤنٹی کے ریپوگی گاؤں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران سامنے آیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ اسٹیفن نامی شخص پیشے کے اعتبار سے مکینک ہے جس نے ہیلی کاپٹر کے مسافروں سے پیسے مانگے، انکار پر اس نے ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کی فرمائش کی جس پر اسے دوبارہ منع کردیا گیا۔
جیسے ہی ہیلی کاپٹر نے اڑان بھری تو اسٹیفن اڑتے ہیلی کاپٹر پر لٹک گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ اسٹیفن کی اس حرکت پر پائلٹ کو فوری ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے بعد اس شخص نے فرار ہونے کی بھی کوشش کی لیکن بروقت کارروائی سے اسے گرفتار کرلیا گیا۔