19 دسمبر ، 2015
دبئی.......متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں منعقدہ انٹرنیشنل ورلڈ پاور بوٹ F1 چیمپئن شپ میں چینی ٹیم نے میدان مار لیا۔
F1گراں پری میں پاور بوٹس کے شاندار مقابلے میں دنیا بھر سے لاتعداد ٹیموں نے شرکت کی جنہوں نے پانی کی لہروں پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کو شش کرتے رہے جس میں چین کی ٹیم نے اپنے مدِ مقابل کھلاڑیوں کو پچھاڑ کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔