دنیا
28 مئی ، 2012

تبت : درالحکومت لہاسا میں دوبھکشووٴں کی خودسوزی، ایک چل بسا

تبت : درالحکومت لہاسا میں دوبھکشووٴں کی خودسوزی، ایک چل بسا

بیجنگ… تبت کے دارلحکومت لہاسا میں دو بدھ بھکشو نے خود سوزی کرلی جس میں سے ایک چل بسا جب کے دوسرے کی حالت نازک ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق واقع اتوار کو پیش آیا۔تبتی دارلحکومت لہاسا میں بدھ بھکشووٴں کی جانب سے خود سوزی کا یہ پہلا واقع ہے ۔بھکشو وٴں نے لہاسا کے مشہور مندرجوک ہانک کے باہر خودسوزی کی، جس میں سے ایک فوری طور پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک کو بچالیا گیا۔مارچ2011میں شروع ہونے والے احتجاج کے بعد سے اب تک 30 سے زائد بدھ بھکشو چینی تبت میں خودسوزی کرچکے ہیں، جن کا کہنا تھا کااُنہیں مذہبی اور ثقافتی طور پر محروم رکھا جارہا ہے۔

مزید خبریں :