پاکستان
28 جنوری ، 2012

پشاور :جائیداد کے تنازع پر تین افراد قتل

پشاور … پشاور کے نواحی علاقہ بڈہ بیر میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم بادام شیر اور آس کے ساتھیوں نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کی جس سے موقع پر تین افراد ہلاک ہوگئے،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے جس کے مطابق ملزم بھائی بادام شیر نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اس کے سسر گلاب شیر،ساس مسماہ ش اور آٹھ سالہ دیور کوقتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، بادام شیراور اس کے ساتھی ملزموں کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :